بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || امریکی سی آئی کے سابق اہلکار رابرٹ اسٹیل (Robert David Steele) نے کہا:
موساد نے افراد کی 'بلیک میلنگ' کا ہنر عروج تک پہنچایا ہے۔
نیز وہ صنعتی سطح پر الیکٹرانک جاسوسی کے سلسلے میں انتہا تک پہنچ گئے ہیں۔
تمام ممالک جاسوسی کرتے ہیں لیکن اسرائیلی درحقیقت وہی لوگ ہیں جو امریکی حکومت کے الیکٹرانک سسٹمز کا انتظام سنبھالے ہوئے ہیں،
لیکن جو کچھ میں نے امریکہ میں، سمجھ لیا ہے یہ ہے کہ ہمارے تمام تر سیاستدانوں کو پہلے ہی سے تربیت دی جاتی ہے اور تیار کیا جاتا ہے۔
کوئی سیاستدان بھی ایسا نہیں جسے نہ خریدا گیا ہو اور اس کو ادائیگی نہ کی گئی ہو۔
نیز میں نے یہ بات سمجھ لی ہے کہ سی آئی اے، ایف بی آئی اور این ایس اے ہمارے تمام سیاسدانوں کی جاسوسی کرتی ہیں، اور ان کے لئے کیس بناتی ہیں اور انہیں بلیک میل کرتی ہیں۔
ریٹائرڈ فوجی جانتے ہیں کہ جنگ ہمیشہ بینکاروں کے خاطر لڑی جاتی ہے۔
جنگ یعنی وسائل کا ضیاع، اور ہمیں امریکہ میں، کسی بھی جنگ میں نہیں اترنا چاہئے۔
ہمیں ملک سے باہر تمام 1000 فوجی اڈوں کو بند کرنا چاہئے اور اپنے فوجیوں کو ملک میں واپس لوٹانا چاہئے۔
پس پردہ حکمرانی کا ایک کردار ـ جس کی طرف میں نے اس سے پہلے اشارہ نہیں کیا ہے ـ خفیہ انٹیلی جنس کمیونٹی ہے؛ وہی لوگ جو ہتھیاروں، سونے، منشیات، نقل کرنسی اور حتی کے نوعمر بچوں کی اسمگلنگ میں کردار ادا کرتے ہیں؛ وہی جو شیڈو گورنمنٹ کے خفیہ اور سیاہ نیٹ ورک کا ایک حصہ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ